وزیر مملکت و نجکاری کمیشن چیئرمین محمد زبیر سے او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے وزیر مملکت و نجکاری کمیشن چیئرمین محمد زبیر سے ملاقات کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے امور بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے وزیر مملکت و نجکاری کمیشن چیئرمین محمد زبیر سے ملاقات کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے امور بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور ہمیں اس راہداری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سبب ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے ہیں اور ہمیں چاہیئے کہ ہم ان سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت ونجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے بیرسٹر امجد ملک کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کار کار راغب ہوں۔

Leave a Reply