اسلام آباد/جیکب آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری ( این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جو ملک میں ہر سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہے، یہ صرف غریبوں کی مالی معاونت کیلئے انکی شناخت ہی نہیں کرتی …
وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا جیکب آباد کے دورے کے موقع پر خطاب ومیڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد/جیکب آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری ( این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جو ملک میں ہر سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہے، یہ صرف غریبوں کی مالی معاونت کیلئے انکی شناخت ہی نہیں کرتی بلکہ اداروں کی بڑی تعداد اپنے فلاحی اقدامات کیلئے بھی اسے استعمال کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیکب آباد کی تحصیل تھل کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے نئے سروے کیلئے این ایس ای آر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ این ایس ای آر پاکستان میں گھرانوں کی آبادی کے اعدادو شمارکی واحد ڈائریکٹری ہے۔ اس وقت پائلٹ اضلاع میں این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے نیا سروے جاری ہے جو اگست کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ملک گیر سروے کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ موجودہ حکومت این ایس ای آر کو دنیا میں پہلے نمبر پر لانے کیلئے پُرعزم ہے جو اس وقت دنیا کے پانچویں نمبر پر ہے، اب تک متوقع گھرانوں کا 110%اندراج کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا جا چکا ہے۔








