اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ تفصیلات اور دی گئی منی ٹریل میں تضادات کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان تحریک انصاف جعلی ای میلز کو منی ٹریل کا نام دے رہی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی اپنی باری پر تلاشی دینے کی بجائے مختلف حیلے بہانے کر …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ تفصیلات اور دی گئی منی ٹریل میں تضادات کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان تحریک انصاف جعلی ای میلز کو منی ٹریل کا نام دے رہی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی اپنی باری پر تلاشی دینے کی بجائے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس میں گھوسٹ سرمایہ کار موجود ہیں، مختلف ذرائع سے بھارت سمیت بہت سے ممالک اور پاکستان مخالف لابی کی طرف سے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے اشارے مل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے بلیک منی، ٹیکس چوری اور آف شور کمپنیوں کے ماسٹر ہیں، عمران خان دوسروں پر الزام تراشی اور تہمتیں لگانے کی بجائے عدالت میں جواب دیں، عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہونے سے انحراف کیا، وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری ہیں، جہانگیر ترین کی باری آئی تو اور بھی گھپلے سامنے آئیں گے۔ اس بات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے بدھ کو پی آئی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمیٰ میں استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی، انہوں نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، اب عمران خان کی باری آئی ہے تو وہ حیلے بہانوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ان سے تو صرف چند سالوں کا حساب مانگا گیا ہے اور وہ تلاشی کی بجائے دوسروں پر الزام تراشی اور تہمتیں لگانے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں۔








