اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں انتہائی جرات سے اپنا موقف پیش کیا ، پاکستان تمام دنیا میں مسلمانوں کی قیادت کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان دشمن کی آنکھ میں کھٹکتا ہے‘ دشمن کو پاکستان کا مسلمانوں کی راہنمائی کا یہ کردار پسند نہیں‘ دشمن پاکستان کے …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاگیس کی فراہمی کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں انتہائی جرات سے اپنا موقف پیش کیا ، پاکستان تمام دنیا میں مسلمانوں کی قیادت کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان دشمن کی آنکھ میں کھٹکتا ہے‘ دشمن کو پاکستان کا مسلمانوں کی راہنمائی کا یہ کردار پسند نہیں‘ دشمن پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں کر رہا ہے، اس سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے ، سیاسی جماعتیں انجانے میں دشمن کا آلہ کار بن کر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، سیا سی مخالفین تنقید میں بہتری کا پہلو سامنے رکھیں، ہم نے پانچ سالوں میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد میں کرپا گاﺅں کو گیس کی فراہمی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








