اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں علاقے کی ترقی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے، حلقہ این اے 49 میں آئندہ چند ماہ میں 100 سے زائد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، کراچی میں …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں علاقے کی ترقی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے، حلقہ این اے 49 میں آئندہ چند ماہ میں 100 سے زائد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، کراچی میں امن، دہشت گردی کا خاتمہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ایجنڈے میں شامل ہے، سیاسی مخالفین نے سڑکیں ناپنے اور انتشار کی سیاست کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ عوام کی ترقی، فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم کے وژن کی تکمیل کرتے ہیں، حلقہ این اے 49 میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے، 100 سے زائد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جو آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جو کوششیں کی گئیں آج ان کی بدولت ملک میں امن آ رہا ہے اور روشنیاں بحال ہوئی ہیں اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ایشین ٹائیگر بنے گا اور سازشیں ناکام ہوں گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے جا رہی ہے اور عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہو گی۔






