وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے منگل کو اپنے آفس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے،مستقبل میں بھی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے منگل کو اپنے آفس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے،مستقبل میں بھی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون سے شاہرات کے ڈھانچہ کو مضبوط اور سڑکوں کے جال کو پھیلانے سے رکن ممالک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام آئے گا جس سے خطہ کے رکن ممالک میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور ان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور جغرافیائی تعلقات موجود ہیں۔ وزیر مواصلات نے سیکرٹری رشید علیموف کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رکن ممالک کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو ہر لحاظ سے بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری کیلئے ایک طرح سے دوسرا گھر ہے اور ان کے دورہ پاکستان سے مثبت ثمرات سامنے آئیں گے۔