لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی …
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے – مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے -انہوںنے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے – پیلٹ گنز کی گولیاں ، کرفیو اور لاک ڈا¶ن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے -انہوںنے کہا کہ نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے – عالمی میڈیا نے بھی کشمیر ی عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے








