اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہے، ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون اور چین کی نیند سوتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان بھی ان ہی بہادر سپوتوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے مادر وطن کی خاطر جرا¿ت اور بہادری سے …
وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہے،اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہے، ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون اور چین کی نیند سوتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان بھی ان ہی بہادر سپوتوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے مادر وطن کی خاطر جرا¿ت اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان خیالات کا اظہار کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کارگل کے معرکے میں کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان شہید نے بہادری اور جرا¿ت کی ناقابل یقین داستانیں رقم کیں اور اپنی بہادری اور جرا¿ت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرا¿ت و بہادری کا اعتراف نہ صرف ہماری قوم بلکہ دشمنوں نے بھی کیا اور حکومت پاکستان نے انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہ صرف صوابی بلکہ پوری قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے اور ان کی اس زوال قربانی کو جو انہوں نے ملک و قوم کی خاطر دی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








