وفاقی آئینی عدالت ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ، کیس نمٹا دیا

اسلام آباد ۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش …

اسلام آباد ۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا اور اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔بینچ نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی فیصلے سے کوئی فریق متاثر ہو تو وہ متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کا حق رکھتا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ان کی تعیناتی ختم کر دی تھی۔ درخواست گزار افتخار احمد نے تقرری کے عمل کو چیلنج کیا تھا تاہم کیس آٹھ برس تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔