وفاقی آئینی عدالت میں اراضی حصول سے متعلق مقدمات کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں اراضی کے حصول سے متعلق اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت پیر 19 جنوری کو ہوگی۔ عدالت کے مقررہ روسٹر کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں اراضی کے حصول اور اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشنز کو چیلنج کرنے …

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں اراضی کے حصول سے متعلق اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت پیر 19 جنوری کو ہوگی۔ عدالت کے مقررہ روسٹر کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں اراضی کے حصول اور اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشنز کو چیلنج کرنے سے متعلق ہیں۔

پہلے مقدمے میں درخواست گزار ڈاکٹر امجد علی نے حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف اراضی حصول کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا، جس پر دائر رٹ پٹیشن کو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔دوسرے مقدمے میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے سیکشن 4 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے شمس الہادی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سید رفعت حسین شاہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور آغا محمد علی ایڈووکیٹ پیش ہوں گےجبکہ حکومت خیبرپختونخوا کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کریں گے۔عدالت ان مقدمات میں اراضی کے حصول سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔