اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی کے لیے کامیاب امیدواروں کے نام تاحکمِ ثانی شائع نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکومتِ بلوچستان اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب …
وفاقی آئینی عدالت میں بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں سے متعلق کیس کی سماعت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی کے لیے کامیاب امیدواروں کے نام تاحکمِ ثانی شائع نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکومتِ بلوچستان اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار فہیم خان کی جانب سے وکیل امان اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بی ایڈ کی لازمی شرط کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دی۔








