اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق اہم آئینی و ٹیکس مقدمات کی سماعت کل پیرکو ہوگی۔ چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کمپنیوں کے وکلاء پیش ہوں گے جبکہ وفاق …
وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت پیر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق اہم آئینی و ٹیکس مقدمات کی سماعت کل پیرکو ہوگی۔
چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عدالت کے روبرو درخواست گزار کمپنیوں کے وکلاء پیش ہوں گے جبکہ وفاق کی جانب سے نامزد وکلاء اور نمائندگان عدالت میں دلائل دیں گے۔ عدالت سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق آئینی اور قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔








