وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کمپنی کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔کیس کی سماعت پیر کو وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی جبکہ جسٹس روزی خان باریچ بھی بینچ میں شامل تھے۔ سماعت کے …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔کیس کی سماعت پیر کو وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی جبکہ جسٹس روزی خان باریچ بھی بینچ میں شامل تھے۔

سماعت کے دوران جاوید اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے برطرفی بلاوجہ کی گئی ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔