وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا ء مقدمات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا ء مقدمات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عدالتِ عظمیٰ میں اس وقت زیر التوا ء مقدمات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 796 رہ گئی ہے جبکہ 13 نومبر تک سپریم کورٹ میں 56 ہزار 608 مقدمات زیر سماعت تھے۔ اعدادوشمار میں بتایا …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا ء مقدمات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عدالتِ عظمیٰ میں اس وقت زیر التوا ء مقدمات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 796 رہ گئی ہے جبکہ 13 نومبر تک سپریم کورٹ میں 56 ہزار 608 مقدمات زیر سماعت تھے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو مجموعی طور پر 22 ہزار 910 مقدمات منتقل کئے گئے جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں 333 نئے مقدمات دائر کئے گئے جبکہ اسی عرصے میں عدالت عظمیٰ نے 304 مقدمات نمٹائے۔عدالتی حلقوں کے مطابق مقدمات کی منتقلی اور بروقت فیصلوں کے باعث سپریم کورٹ پر مقدمات کے بوجھ میں کمی آ رہی ہے جس سے نظامِ انصاف کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں