وفاقی اورصوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

کوئٹہ۔27 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیر ات میر عارف محمد حسنی کے ہمراہ پاک ایران بارڈر …

کوئٹہ۔27 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیر ات میر عارف محمد حسنی کے ہمراہ پاک ایران بارڈر تفتان کے حفاظتی انتظامات کا دورہ کیا ، اس دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اورصوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہیں، وفاق اور صوبے مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سخت اسکریننگ کی جا رہی ہے، کوروناوائرس سے بچائوکے لیے ہیلپ لائن 1166 قائم کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھر پوراقدامات کریں گے، عوام احتیاط اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں علیحدہ روم مختص کردئیے ہیں۔