پشاور ۔03جون( اے پی پی )خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے وفاقی بجٹ برائے سال 2016-17ءمیں بجلی منصوبوں کےلئے فنڈزمختص کرنے اور2018ءتک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے سمیت آئی ڈی پیز کےلئے بجٹ میں سو ارب روپے مختص کرنے کے اقدام کو سراہاہے تاہم بجٹ میں مختلف ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کو عوام اوربزنس کمیونٹی کے لئے غیرسودمندقرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا چیمبر …
وفاقی بجٹ میں بجلی منصوبوں اور آئی ڈی پیزکےلئے فنڈزکااعلان خوش آئند ہے، خیبرپختونخوا چیمبر
پشاور ۔03جون( اے پی پی )خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے وفاقی بجٹ برائے سال 2016-17ءمیں بجلی منصوبوں کےلئے فنڈزمختص کرنے اور2018ءتک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے سمیت آئی ڈی پیز کےلئے بجٹ میں سو ارب روپے مختص کرنے کے اقدام کو سراہاہے تاہم بجٹ میں مختلف ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کو عوام اوربزنس کمیونٹی کے لئے غیرسودمندقرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہاﺅس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی بجٹ تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذوالفقار علی خان نے بجلی کے منصوبوں بھاشا دیامر ڈیم داسو ڈیم اور چشمہ رائٹ بنک کنال کے لئے فنڈز مختص کرنے اور 2018ءتک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔









