وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی بارے اقتصادی سروے 2017-18ءجاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کے بارے میں اقتصادی سروے برائے 2017-18ءجاری کر دیا ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد، زرعی شعبہ کی شرح نمو 3.8 فیصد، مینوفیکچرنگ کے شعبہ کی شرح نمو 5.8 فیصد، خدمات کے شعبہ کی شرح نمو 6.4 فیصد اور بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کے بارے میں اقتصادی سروے برائے 2017-18ءجاری کر دیا ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد، زرعی شعبہ کی شرح نمو 3.8 فیصد، مینوفیکچرنگ کے شعبہ کی شرح نمو 5.8 فیصد، خدمات کے شعبہ کی شرح نمو 6.4 فیصد اور بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو 6.25 فیصد رہی ہے، افراط زر کی شرح 3.8 فیصد تک کم ہو گئی جبکہ پیپلزپارٹی کے پانچ سال دور اقتدار کے دوران افراط زر کی شرح 11.88 فیصد تھی، بجٹ خسارہ 8.2 فیصد سے 5.5 فیصد تک کم ہوا ہے، ایف بی آر کے ٹیکس محصولات کی وصولی 3900 ارب روپے سے زائد رہی ہے جو جی ڈی پی کے 11 فیصد سے بڑھ جائے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران اقتصادی جائزہ جاری کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر و معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔