اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پروفیسر انعام بری کو پیمرا سندھ کونسل آف کمپلینٹس کا چیئرمین اور تین ممبران کا تقرر کردیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا سندھ کونسل آف کمپلینٹس کے نئے تعینات ہونے والے ممبران میں حوری نورانی‘ سلطان خواجہ اور انجم صباح الدین شامل ہیں۔ سندھ کونسل آف کمپلینٹس کے …
وفاقی حکومت نے پروفیسر انعام بری کو پیمرا سندھ کونسل آف کمپلینٹس کا چیئرمین مقرر کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پروفیسر انعام بری کو پیمرا سندھ کونسل آف کمپلینٹس کا چیئرمین اور تین ممبران کا تقرر کردیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا سندھ کونسل آف کمپلینٹس کے نئے تعینات ہونے والے ممبران میں حوری نورانی‘ سلطان خواجہ اور انجم صباح الدین شامل ہیں۔ سندھ کونسل آف کمپلینٹس کے ممبران فرہاد زیدی اور مہتاب اکبر راشدی بالترتیب 13 اپریل اور 3نومبر 2017ءتک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ اسی طرح لبنیٰ ظہیر‘ صغریٰ صدف اور افتخار احمد تارڑ کو کونسل آف کمپلینٹس لاہور کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ لاہور کونسل آف کمپلینٹس کے چیئرمین مہدی حسن اور ممبران ڈاکٹر مبشر ندیم اور فوزیہ وقار پانچ اگست 2017ءتک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔








