وفاقی حکومت نے گریڈ 21 اور 22کے تین افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 21,22کے تین افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹبیلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 22کے آفیسر سید ابو عاکف کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ‘وہ اس سے قبل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تھے ۔پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 21,22کے تین افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹبیلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 22کے آفیسر سید ابو عاکف کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ‘وہ اس سے قبل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تھے ۔پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر ملک طاہر سرفراز کو سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے خضر حیات خان کو سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ہے‘وہ اس سے قبل بطور ایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

Leave a Reply