اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی حکومت نے ہفتہ میں چار دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اوار اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور …
وفاقی حکومت نے ہفتے میں چار دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی حکومت نے ہفتہ میں چار دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اوار اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکیشن وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکیج کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔








