کراچی۔22 مارچ (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ ہوا ہے آج رات 12 بجے سے لاک ڈاون ہوگا۔ یہ لاک ڈاﺅن 15 دنوں کے لئے کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی ہاﺅس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھا ہوں اورہم سب نے ابھی کافی …
وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں جو میری بھرپور مدد کر رہی ہے ،میں پاک آرمی، اپنی میڈیکل ٹیمز، پولیس ایڈمنسٹریشن کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری مدد کررہے ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

مزید خبریں
کراچی۔22 مارچ (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ ہوا ہے آج رات 12 بجے سے لاک ڈاون ہوگا۔ یہ لاک ڈاﺅن 15 دنوں کے لئے کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی ہاﺅس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھا ہوں اورہم سب نے ابھی کافی چیزوں پر مشاورت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے بہت سارے فیصلوں میں اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۔کورونا وائرس چین سے شروع ہوا اور اج وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 308000 ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ میں نے تمام دوستوں سے، علما کرام، سیاسی لوگ اور انتظامیہ سے مشاورت کی ہے اورہم نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ اس کے پھیلاﺅ کو روکا جائے اور یہ فیصلہ ہوا ہے آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر ، اجتماع کی جگہیں پر پابندی عائد ہوگی اور غیر ضروری طور پر لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بتایا گیا کہ اگر کوئی ضرورت سے باہر نکلے تو اس کو اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگاہی ، ذخیرہ اندوزوں کو روکیں گے، اگر کوئی شخص کسی کام سے نکلے تو اس کے ساتھ سی این آئی سی ہو۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے ، ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور اور ایک اور شخص کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضروری سروسز، کھانے کی چیزوں کی سپلائی جاری رہیں گی لیکن احتیاطی تدابیر ہوں گی، اگرعوام نے ساتھ نہیں دیا تو ہماری پوری محنت رائیگاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں آپ سب کی بہتری ہے ،آپ گھر سے نہیں نکلیں۔ اگر کسی کو کوئی علامات ہیں اور اس کا کوئی باہری سفر نہیں تو وہ انتظار کرے وہ ٹھیک ہوجائیگا۔اگر آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہماری ٹیم سے رابطہ کریں ۔اگر اسپتال جانا ہے تو گاڑی میں صرف 3 لوگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ قریبی روابط سے دور ہیں تو آپ کو یہ مرض نہیں لگے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی طبی سہولیات بہتر کریں گے۔آپ کا پہلا علاج گھر میں ، دوسرا علاج آئسولیشن سینٹر میں اور اگر زیادہ طبیعت خراب ہوگی تو اسپتال میں علاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج میں نے کے الیکٹرک، سیپکو ، حیسکو ، واٹر بورڈ اور ایس ایس جی سی کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جس کا بجلی کا بل اگر 4000 روپے تک ہے تو اس مہینے نہیں لیں گے اور 10 مہینوں میں یہ بل وصول ہوگا۔ ایس ایس جی سی ایل 2000 روپے کا بل نہیں لے گی اور پھر 10 قسطوں یا کنکشن کاٹا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا جو کرائے دار ہیں ، میں درخواست کرتا ہوں کہ ان کو کرایہ ایک مہینے کے لیے موخر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ سب کے لیے مشکل ہوگا، خاص طورپر روزانہ اجرت والوں کو، ہم سب کو غربیوں کا خیال رکھنا ہے ۔حکومت سب سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات سے مل کر ہم غریبوں کے گھر تک راشن پہنچائیں گے یا نقد کی صورت میں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم 15 دن میں کامیاب ہوئے تو ہم اپنے عوام کو اس بیماری سے بچا پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ۔افواہیں بہت پھیلیں گی، ہمارا ایک فیس بک اور ایک ٹویٹر اکاﺅنٹ ہوگا اس پر تمام گائیڈ لائنز (رہنمائی ) جاری کی جائے گی اور ہم اپنی نوٹیفیکیشن روزانہ کی بنیادپر جاری کرتے رہیں گے۔ہم نہیں چاہتے ہیں کہ انڈسٹری بند ہو لیکن ان کے لیے پہلے احتیاطی تدابیر کرنی ہوں گی۔یہ تمام ہدایت ٹویٹر اکاﺅنٹ اور فیس بک اکاﺅنٹ سے اٹھایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے بڑا مشکل مرحلہ ہے ، ہم سب مل کر اس مرض کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی لوگوں کا شکر گزارہوں کہ وہ تعاون کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بھرپور مدد کر رہے ہیں ،میں پاک آرمی، اپنی میڈیکل ٹیمز، پولیس ایڈمنسٹریشن کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان مالکان کو درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنے ملازمین کواجرت ضرور ادا کریں اور مخیر حضرات غریبوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔








