وفاقی حکومت کا عید میلادالنبی کے بابرکت موقع پر رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے بابرکت موقع پر رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی بدھ کو وزیرا عظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عید میلاد النبی شایان …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے بابرکت موقع پر رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی بدھ کو وزیرا عظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر مملکت علی محمدخان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر بابر اعوان، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر عامر لیاقت پر مشتمل ہو گی۔