وفاقی حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت کی بحالی کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، پچھلے سال کے مقابلہ میں جنوری 2020 ءمیں جمع ہونے والے محصولات کا حجم 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 320 ارب روپے ہو گیا,مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے ہفت روزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت کی بحالی کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کی گئی ہفت روزہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں جنوری 2020 ءمیں جمع ہونے والے محصولات کا حجم 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 320 ارب روپے ہو …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت کی بحالی کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کی گئی ہفت روزہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں جنوری 2020 ءمیں جمع ہونے والے محصولات کا حجم 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 320 ارب روپے ہو گیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے غیر ملکی ذخائر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 18362.70 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریژری بلز کے ذریعے یکم جولائی 2019 ءسے 30 جنوری 2020 ءتک ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری 2.909 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیونگز سکیمز کے ذریعے جولائی تا دسمبر 2019 ءکے دوران 111.8 ارب کی سیونگز ریکارڈ کی گئیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کے 7 شہروں میں پبلک سروس ڈیلوری اور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کیلئے جامع سرمایہ کاری کی تیاری کیلئے 15 ملین ڈالرز کے قرض کی منظوری دےدی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نے زرعی شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کردہ 10587.380 ملین روپوں میں سے 5925.588 ملین روپوں کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20 ءکے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم کے منصوبوں کیلئے مختص کردہ 581.812 ملین روپوں میں سے 293.257 ملین روپوں کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ احمد جواد کی جانب سے جاری رپورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے 24 جنوری 2020 ءکو مکمل ہونے والے ہفتہ کے دوران اضافی 3.13 ارب روپے قرض کی واپسی کی مد میں ادا کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس سے رواں مالی سال 2020 ءکے دوران ادا کئے جانے والے قرض کی مجموعی رقم 95.01 ارب روپے ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں انقلاب کی راہ ہموار کرنے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی وفاقی وزارت غیرروایتی برآمدات جن میں بڑا حصہ بائیو ٹیکنالوجی کا ہے، کا برآمدی منصوبہ پیش کرے گی جس کی مجموعی مالیت 30 ارب ڈالرز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعوی شوری کونسل کی منظوری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے باہم مل کر پیش قدمی کریں گے۔