اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت25ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے ۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک 52ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کو مختلف اقسام کے 70شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے ۔ ان شعبوں میں الیکٹریشن ، ٹیلرنگ ، بیو ٹیشن ، موبائل ریپئرنگ ، ریفریجریٹرریپرنگ اور کلوزسرکٹ کیمروں کی تنصیب …
وفاقی حکومت25ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت25ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے ۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک 52ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کو مختلف اقسام کے 70شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے ۔ ان شعبوں میں الیکٹریشن ، ٹیلرنگ ، بیو ٹیشن ، موبائل ریپئرنگ ، ریفریجریٹرریپرنگ اور کلوزسرکٹ کیمروں کی تنصیب جیسے قابل ذکر شعبے شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنے کاروبار کے آغاز کیلئے ضروری آلات اور سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کامقصد قبائلی نوجوانوں کو باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ذریعہ معاش سے روزی کماسکیں۔









