وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شجرکاری مہم ”گھر گھر ایک شجر“ کا آغاز، وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شجرکاری مہم ”گھر گھر ایک شجر“ کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے تحت اسلام آباد کے شہریوں میں گھر گھر 10 ہزار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ مہم کیلئے 100 طلباءنے اپنی خدمات رضاکارانہ …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شجرکاری مہم ”گھر گھر ایک شجر“ کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے تحت اسلام آباد کے شہریوں میں گھر گھر 10 ہزار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ مہم کیلئے 100 طلباءنے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی ہیں۔ یہ مہم فروری میں مکمل ہو گی۔ مہم کے دوسرے مرحلہ میں سرکاری سکولوں کے بچوں میں پودے تقسیم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں میں پودے لگا سکیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ”گھر گھر ایک شجر“ مہم کا مقصد شہریوں میں شجرکاری سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اسلام آباد کی مختلف جامعات کے طلباءشہر کے مختلف سیکٹروں میں گھر گھر جا کر پودے تقسیم کریں گے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین مسئلہ ہے، اس مہم سے لوگوں میں ماحولیات کے حوالہ سے انفرادی ذمہ داری کا احساس بیدار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے اندر لگائے گئے پودے کی حفاظت آسان ہو گی، ہم سنجیدہ کوششوں سے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹ سکتے ہیں۔