اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بچوں کے پہلی بار روزہ رکھنے کی خوشی میں روزہ کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان تقاریب میں بچوں کو خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے جبکہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب بھی بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ تقاریب کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف، عیدی …
وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں رمضان المبارک میں بچوں کی روزہ کشائی کی تقاریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بچوں کے پہلی بار روزہ رکھنے کی خوشی میں روزہ کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان تقاریب میں بچوں کو خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے جبکہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب بھی بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
تقاریب کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف، عیدی اور دعاؤں سے نوازا جاتا ہے۔اس حوالے سے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو کم عمری سے ہی عبادات کی طرف راغب کرنے اور رمضان المبارک کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے روزہ کشائی کی روایت نہایت اہمیت رکھتی ہے۔مختلف گھروں اور کمیونٹی مراکز میں افطار کے خصوصی اہتمام کیے گئے جہاں بچوں کے لیے پسندیدہ کھانوں کا بھی بندوبست کیا گیا۔
اس موقع پر بزرگوں نے بچوں کو روزے کی فضیلت اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔علمائے کرام کا کہنا ہے کہ بچوں کو بتدریج عبادات کی عادت ڈالنا اسلامی تربیت کا اہم حصہ ہے۔ روزہ کشائی جیسی تقریبات بچوں کے لیے خوشی کا باعث بنتی ہیں اور انہیں دینی اقدار سے جوڑنے میں مدد دیتی ہیں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بچوں کی پہلی روزہ کشائی کی روایت پاکستان سمیت کئی مسلم معاشروں میں خوشی اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔








