وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کل (منگل کو) آخری تاریخ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کل (منگل کو) آخری تاریخ ہے، پولنگ 15 فروری کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر کو جاری …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کل (منگل کو) آخری تاریخ ہے، پولنگ 15 فروری کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جنوری سے 6 جنوری 2026ء کے دوران ہوگی۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 سے 10 جنوری تک ہوں گی۔اس پر اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے فیصلے 12 سے 15 جنوری تک ہوں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 17 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 19 جنوری جبکہ اسی روز امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔پولنگ 15 فروری کو 8 سے 4 بجے تک ہوگی۔