وفاقی دارالحکومت میں جناح میڈیکل ٹاورمنصوبہ کی تکمیل کی مدت 30 جون 2029ء ہے، وفاقی وزارت قومی صحت خدمات کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پی سی ون کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جناح میڈیکل ٹاورمنصوبہ کی تکمیل کی مدت 30 جون 2029ء ہے۔وفاقی وزارت قومی صحت خدمات،وضوابط کی جانب سے شازیہ مری کے سوال کے جواب میں ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیا گیا ہے کہ اراضی کی دستیابی سے متعلق متعدد مسائل کی وجہ سے منصوبے کو مورخہ 4 فروری 2026 ء کو سیکٹر ایچ سولہ سے …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پی سی ون کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جناح میڈیکل ٹاورمنصوبہ کی تکمیل کی مدت 30 جون 2029ء ہے۔وفاقی وزارت قومی صحت خدمات،وضوابط کی جانب سے شازیہ مری کے سوال کے جواب میں ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیا گیا ہے کہ اراضی کی دستیابی سے متعلق متعدد مسائل کی وجہ سے منصوبے کو مورخہ 4 فروری 2026 ء کو سیکٹر ایچ سولہ سے ایچ بارہ منتقل کر دیاگیا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 کے دوران جے ایم سی آرسی کمپنی کوتکنیکی ضمنی گرانٹ کی مد میں 3821 ارب روپے جاری کیے گئے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے 205 ملین روپے جاری کیے گئے جو کہ استعمال بھی کر لیے گئے۔ایوان کوبتایاگیا کہ جاری مالی سال میں 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 3.2 ارب روپے جے ایم سی سی کو جاری کیے جاچکے ہیں۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر) کے تحت پورٹ قاسم اتھارٹی قاسم اتھارٹی سے 2.2 ارب روپے، ایوی ایشن اتھارٹی /پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی سے 1.875 ارب روپے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ سے 1.0 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ایوان کوبتایاگیا کہ پی سی ون کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2029 ء ہے۔