وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر مختلف بازاروں کے دورے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے ہمراہ ایچ نائن بازار کا دورہ کیا۔ …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر مختلف بازاروں کے دورے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے ہمراہ ایچ نائن بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے فردا فردا خریداروں سے ملاقات کی اور رمضان بازار سے شاپنگ کرنے والے خریداروں سے کوالٹی و قیمت بارے دریافت کیا۔ شہریوں کی جانب سے رمضان سہولت بازار میں سہولیات کی فراہمی اور اشیاء کی قیمتوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازار میں حکومتی ریٹ لسٹ پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے لیے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، عرفان میمن نے پارکنگ، سیکورٹی اور صفائی کے حوالے سے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی بہترین ماحول میں یقینی بنائی جائے، شہری حکومتی ریٹ سے ایک روپیہ بھی زائد ادا نہ کریں۔