وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کے احکامات پر ادارے میں کرپشن اور جعل سازی کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز پی ٹی وی میں مختلف کیڈرز کے متعدد ملازمین تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کے خصوصی احکامات …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کے احکامات پر ادارے میں کرپشن اور جعل سازی کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز

مزید خبریں
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کے احکامات پر ادارے میں کرپشن اور جعل سازی کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز
پی ٹی وی میں مختلف کیڈرز کے متعدد ملازمین تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کے خصوصی احکامات پر ادارے میں کرپشن اور جعل سازی کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی وی میں مختلف کیڈرز کے متعدد ملازمین کو تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یہ افراد جعلی ڈگری پر پی ٹی وی میں ملازمت حاصل کر کے فنانس، آئی ٹی اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبوں میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی تعلیمی اسناد کو متعلقہ بورڈز کی طرف سے غیر مصدقہ قرار دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ادارے میں اسناد کی جانچ پرتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر ادارے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور انہوں نے ادارے سے کرپشن کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ پی ٹی وی کی ترقی و استحکام کے لئے مزید اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔








