وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف

وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف کی ماحولیاتی تحفظ بارے ادارہ کی اسلام آباد میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات بارے ریگولیشن پر عملدرآمد بارے کوششوں کی تعریف اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف نے پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ بارے ادارہ کی اسلام آباد میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات بارے ریگولیشن …

وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف کی ماحولیاتی تحفظ بارے ادارہ کی اسلام آباد میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات بارے ریگولیشن پر عملدرآمد بارے کوششوں کی تعریف

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف نے پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ بارے ادارہ کی اسلام آباد میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات بارے ریگولیشن پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا ہے اور اس ریگولیشن پر مکمل طور پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی میں جمعہ کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سیّد ابو احمد عاکف نے کی۔ وفاقی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف نے سیکرٹری سیّد ابو احمد عاکف کو اسلام آباد میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات پراڈکٹس کی ریگولیشن پر عملدرآمد میں پیشرفت بارے رپورٹ پیش کی۔ فرزانہ الطاف نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ پاک ماحولیاتی تحفظ ادارہ نے نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک مصنوعات کی تیاری، فروخت اور استعمال کی ممانعت کے ریگولیشن کا اعلامیہ جاری کیا تھا، اس ریگولیشن پر عملدرآمد کی حکمت عملی میں ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگز کی دستیابی ،قومی اخبارات کے ذریعے اسلام آباد کے صارفین اور شراکت داروں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور تاجر تنظیموں کے ساتھ اجلاس وغیرہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply