وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ کی بنکاک میں اعلیٰ سطح کے مکالمہ میں شرکت،ایشیا بحرالکاہل میں علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اس میں اضافہ کے لئے مختلف سفارشات تجویز کی گئیں اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے بنکاک میں اعلیٰ سطح کے مکالمہ میں شرکت کی، ایشیا اور بحرالکاہل میں علاقائی اقتصادی تعاون اور …
وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ کی بنکاک میں اعلیٰ سطح کے مکالمہ میں شرکت
وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ کی بنکاک میں اعلیٰ سطح کے مکالمہ میں شرکت،ایشیا بحرالکاہل میں علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اس میں اضافہ کے لئے مختلف سفارشات تجویز کی گئیں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے وزارت تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے بنکاک میں اعلیٰ سطح کے مکالمہ میں شرکت کی، ایشیا اور بحرالکاہل میں علاقائی اقتصادی تعاون اور استحکام برائے پائیدار ترقی میں اضافہ کے عنوان سے اس مکالمہ کا اہتمام اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل ( ای ایس سی اے پی) نے کیا تھا۔جس میں خطہ بھر سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ماہرین اور حکام نے شرکت کی ا ور ایشیا بحرالکاہل میں علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اس میں اضافہ کے لئے سفارشات تجویز کیں تاکہ خطہ میں غربت میں کمی لا کر پائیدار ترقی کے اہداف 2030ءمیں پیش رفت کی جا سکے ۔ ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ ایشیا ءاور بحرالکاہل میں اقتصادی علاقائی تعاون کا فروغ ان کے ادارے کا دیرینہ مینڈیٹ ہے۔ علاقائی روابط کے بارے میں معلومات اور اپنے وسیع تر تجربہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یونس ڈھاگہ کو مکالمہ کے دوسرے سیشن کا ماڈریٹر منتخب کیا گیا۔








