وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ سے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹرکازوکی یامازاکی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ سے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹرکازوکی یامازاکی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو بتایا کہ پاکستان اور جاپان دو طرفہ بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو جاری …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ سے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹرکازوکی یامازاکی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی سیکرٹری نے وفد کو بتایا کہ پاکستان اور جاپان دو طرفہ بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جاپان کی پاکستان میں 2.3 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہے۔ سیکرٹری کامرس نے کہا کہ حال و ماضی میں جاپان سے برآمد ہونے والی پاکستانی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے،اس وجہ سے ہمارا مقصد جاپان کی ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے وعدوں میں ہے۔ خاص طور پر پاکستان ترجیحی شعبوں میں ٹیکسٹائل، زراعت اور چمڑے کی مصنوعات جیسے دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش اور ایشین ممالک جو ایل ڈی سی کی حیثیت کے دو طرفہ علاقاتی، تجارتی انتظامات کے باعث ڈیوٹی فری رسائی کرتے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری تجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کو تجارت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان نے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے مختص پی ٹی اے اور جے ٹی سی کی تشکیل کی اور 2015ءمیں پاکستان میں پانچویں مشترکہ سرکاری کاروباری ڈائیلاگ (جے جی بی ڈی) منعقد ہوئی۔