وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق کی یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ساتویں بین الصوبائی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ بین الصوبائی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق اجلاس کا مقصد انسانی حقوق کے نقطہ نظر کے ذریعے پاکستان سے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لئے کوششوں اور مقامی حکومتوں کے اسٹریٹجک پہلوئوں کو زیر غور لانا …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ بین الصوبائی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق اجلاس کا مقصد انسانی حقوق کے نقطہ نظر کے ذریعے پاکستان سے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لئے کوششوں اور مقامی حکومتوں کے اسٹریٹجک پہلوئوں کو زیر غور لانا تھا۔ اجلاس میں کووڈ۔ 19کے اثرات کے خاتمہ کے لئے مقامی حکومتوں کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈائون کے باعث فوڈ سپلائی چین میں رکاوٹ، ٹڈی دل کے حملہ سے ہونے والے مالی نقصان، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے باعث کسانوں کو ہونے والے نقصانات سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید خبریں