وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی مدت ملازمت 28 فروری کو پوری، نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی مدت ملازمت 28فروری کو پوری ہوگئی ہے وہ نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے 2013ءمیں یہ منصب سنبھالنے کے فورا ًبعد وفاقی محتسب میں اصلاحات پر توجہ دی اور پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کرایا جس کے تحت …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی مدت ملازمت 28فروری کو پوری ہوگئی ہے وہ نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے 2013ءمیں یہ منصب سنبھالنے کے فورا ًبعد وفاقی محتسب میں اصلاحات پر توجہ دی اور پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کرایا جس کے تحت ہر شکایت کا فیصلہ ساٹھ دن میں لازمی قرار دیا گیا جبکہ اس سے قبل کوئی ٹائم فرےم نہیں تھا ‘آٹھ دس سال کی شکایات التواءمیں پڑی تھیں ،ان کی تعداد 75ہزار کے لگ بھگ ےھی جن کو فوری طور پر نمٹایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ محتسب کے نئے قانون کے تحت صدر پاکستان کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ محتسب کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا فیصلہ نوے دن میں کر دیں ۔وفاقی محتسب نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی سربراہ مملکت کو پابند نہیں کیا گیا ۔ وفاقی محتسب کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے سول عدالتوں کے اختیارات حاصل ہیں ۔

Leave a Reply