وفاقی محتسب میں اوورسیز پاکستانیز کےلئے گریوینس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب میں اوورسیز پاکستانیز کے لیے گریوینس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی طرف سے خصوصاً اوورسیز پاکستانیز کی نمٹائی جانے والی درخواستوں کی سالانہ شرح میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ1983سے لے کر 2013ءتک نمٹائی جانے والی درخواستیں سالانہ16500تھیں جبکہ صرف2013ءمیں74748کیسز کا …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب میں اوورسیز پاکستانیز کے لیے گریوینس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی طرف سے خصوصاً اوورسیز پاکستانیز کی نمٹائی جانے والی درخواستوں کی سالانہ شرح میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ1983سے لے کر 2013ءتک نمٹائی جانے والی درخواستیں سالانہ16500تھیں جبکہ صرف2013ءمیں74748کیسز کا فیصلہ کیا گیا، دسمبر2015ءسے لے کر 20دسمبر2016ءتک اوورسیز پاکستانیز کے حل کیے جانے والے کیسز کی تعداد 126451 تک ہوگئی۔انہوں نے یہ بات اوورسیز پاکستانیز بارے دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے80164کیسز کو (1983)کے حکمنامہ کے آرٹیکل 33کے تحت نمٹایا گیا۔ انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے دے کر بتایا کہ2013ءسے لے کر2016تک کل358241کیسز حل کیے گئے۔انہوں نے تقریب کے شرکاءکو وفاقی محتسب کی طرف سے سائلوں کی دادرسی کے لیے کیے گئے بعض نئی او ر شروعات اقدامات بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ا ب شکایات کو نمٹانے کا مقررہ وقت کم کرکے صرف45دن کر دیا گیا ہے جبکہ محتسب سیکرٹریٹ میں عملدرآمد کا سیل بھی بنایا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی افسران سے کہا گیا ہے کہ فریقین میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

Leave a Reply