اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرکے انہیں آسانیاں فراہم کرنے کا کام عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور اس سے معاشرے میں سکون و استحکام پیدا ہوتا ہے ، اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب سید طاہر شہبازسے جمعرات کو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ …
وفاقی محتسب نے صدرِ مملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2017 ءپیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرکے انہیں آسانیاں فراہم کرنے کا کام عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور اس سے معاشرے میں سکون و استحکام پیدا ہوتا ہے ، اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب سید طاہر شہبازسے جمعرات کو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری محمد اصغر چوہدری، سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی محتسب نے اس موقع پر صدرِ مملکت کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ 2017 ءبھی پیش کی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے میں انتظامیہ اور جوڈیشل افسران کا امتزاج بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی حکمتِ عملی قابلِ تعریف ہے۔ صدرِ مملکت نے اس پر مسرت کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ادارہ جاتی سطح پر کام ہو رہا ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی بھی پیدا ہوئی ہے اور شکایات کی تعداد میں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔








