وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق کی طرف سے چار کتابچے شائع

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق نے چار کتابچے شائع کئے ہیںجن میں انسانی حقوق کے قوانین، پالیسیوں، میکنزم اور پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سزا کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہے۔ ان کتابچوںکو شائع کرنے کا بنیادی مقصد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے پہلے سے موجود انسانی حقوق کی خلاف …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق نے چار کتابچے شائع کئے ہیںجن میں انسانی حقوق کے قوانین، پالیسیوں، میکنزم اور پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سزا کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہے۔ ان کتابچوںکو شائع کرنے کا بنیادی مقصد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے پہلے سے موجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو حل کرنے کے لئے میکانزم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انسانی حقوق کی وفاقی سیکرٹری رابعہ آغا کا کہنا ہے کہ حکومت قوانین اور پالیسیوں کو بہتر اور مضبوط بنانے کی کومسلسل شش کر رہی ہے تاکہ آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ہر انسان کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان چار کتابچوں میں انسانی حقوق کیلئے ایکشن پلان اور انسانی حقوق پرقانون سازی ، پاکستان میں انسانی حقوق کے ادارے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سزا کے حوالے سے تفیصلی معلومات اوراس حوالے سے کی گئی کوششوں کوشامل کیا گیا ہے۔