اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعت تعلیم کے شعبے میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے تمام فیصلے صوبوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔ وہ و پیر کو فاقی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کی …
وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری کاو فاقی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعت تعلیم کے شعبے میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے تمام فیصلے صوبوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔ وہ و پیر کو فاقی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث امتحانات، نتائج اور سکول کھولنے کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں. اس سلسلے میں صوبوں نے وفاق کے ساتھ تعاون کیا اور ایک یکساں پالیسی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب مدارس میں لاگو کر رہے ہیں اس سے مدارس کے طلبہ کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچے کم سہولیات کے باوجود بہتر نتائج دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دی۔








