وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بلاول بھٹو زرداری کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر بیان

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج بھٹو کے خون پر …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح ہوگیا۔ بلاول خود کو نوازشریف کے سیاسی مزار کا مجاور دکھا کر پنجاب میں سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے۔ نواز شریف اپنی پارٹی سے بڑے نالاں ہیں۔ محمد نواز شریف کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن کر رہی ہے۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نواز شریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ محمد نواز شریف جہاں سے چاہیں علاج کرائیں مگر اپوزیشن ان کی بیماری کو سیاسی پروجیکٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply