وفاقی وزیراقتصادی امور محمد حماد اظہرکا فورم سے خطاب وصحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امور محمد حماد اظہرنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں حسابات جاریہ اورمالی کے خسارہ میں بہتری آرہی ہے، بجٹ ، مالیاتی خسارہ اورمہنگائی میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس بنکاک میں ہوگا ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امور محمد حماد اظہرنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں حسابات جاریہ اورمالی کے خسارہ میں بہتری آرہی ہے، بجٹ ، مالیاتی خسارہ اورمہنگائی میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس بنکاک میں ہوگا ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو یہاں پہلی وسطی ایشیائی علاقائی تعاون (کاریک) کیپیٹل مارکیٹ ریگولیشن فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب اوربعدازاں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فورم کا اہتمام کاریک نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا تھا جس میں 11 ممالک کے مندوبین کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بنک اوردیگر مالیاتی اداروں کے نمایندوں نے بھی شرکت کی۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکومت ورثہ میں ملے اقتصادی مسائل اورچیلنچز کے حل کیلئے پہلے دن سے مصروف عمل ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں بہتری دیکھنے میں آئی اورصورتحال مزید بہتر ہوتی جارہی ہے، بجٹ اورمالیاتی خسارہ اورمہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس ستمبر میں بنکاک میں ہورہاہے جس کیلئے پاکستان نے پوری طرح سے تیاری کرلی ہے، پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کے کردار کے حوالہ سے ہم نے لابنگ کی ہے، بھارت کو اس حوالہ سے کامیابی نہیں ملے گی اور وہ کوئی منفی کردارادا نہیں کرسکے گا۔

مزید خبریں