اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران سے جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور …
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کوخراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ہفتہ کو وزارت امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران سے جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم قابلِ ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی یہ کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے پاک بحریہ کی قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کامیاب تجربات ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔








