اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کے اعلان کے بعد مختلف شعبہ جات کی شخصیات نے صفائی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ علی ظفر بھی کراچی صاف مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ علی زیدی کی جانب سے کراچی صاف …
وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی کراچی میں صفائی مہم کے اعلان کے بعد مختلف شخصیات کا صفائی مہم میں حصہ لینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کے اعلان کے بعد مختلف شعبہ جات کی شخصیات نے صفائی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ علی ظفر بھی کراچی صاف مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ علی زیدی کی جانب سے کراچی صاف مہم میں بھرپور ساتھ دینے کے لئے تیارہیں، وقت آگیا ہے کہ ہر شہری اپنے شہر کو صاف اور خوبصورت بنائے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے کراچی صفائی مہم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی زیدی کی جانب سے شہر کراچی کو صاف ستھرا بنانے کی مہم شاندار اقدام ہے، پشاور زلمی کراچی جیسے خوبصورت شہر میں کرکٹ کھیلنے کو بےتاب ہے۔چئیرمین بزنس گروپ سراج قاسم تیلی نے وفاقی وزیر علی زیدی کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے حکمرانوں نے کراچی شہر کو گزشتہ کئی سالوں سے نظرانداز کیا۔









