وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سےترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سےترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی،ملاقات میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر اورپاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیرجام کمال خان نے …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سےترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی،ملاقات میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر اورپاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

وفاقی وزیرجام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زوردیا اورایرو سپیس، ڈیفنس پروڈکشن، منرلز اور ڈوئل یوز مینوفیکچرنگ میں تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگرکیا۔وفاقی وزیر نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کیلئے سٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کی پیش کش کی ۔ترکیہ کے وفد نے پاکستان کے سٹریٹجک وژن کی تعریف اور طویل المدتی تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔دونوں فریقین نے بزنس ٹو بزنس روابط، سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی شراکت داری اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے اورمستقبل میں بنکاری اور تجارتی فیسلی ٹیشن میکانزم مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔