اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے انڈوں اوربناسپتی گھی کے قیمتوں میں اضافہ پرصوبائی حکومتوں کو قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے اور اس ضمن میں سیکرٹری تجارت کو صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اورایف بی آر سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دونوں اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے مزیداقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے یہ ہدایات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی ) کے …
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، صوبائی حکومتوں کو انڈوں اوربناسپتی گھی کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے انڈوں اوربناسپتی گھی کے قیمتوں میں اضافہ پرصوبائی حکومتوں کو قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے اور اس ضمن میں سیکرٹری تجارت کو صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اورایف بی آر سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دونوں اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے مزیداقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے یہ ہدایات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ، اجلاس میں وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی محصولات ڈاکٹروقارمسعود، وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے سیکرٹری، خصوصی سیکرٹری تجارت، وزارت صنعت وپیداوارکے ایڈیشنل سیکرٹری،چئیرمین ایف بی آر محمدجاویدغنی، صوبائی چیف سیکرٹریز، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان، مسابقتی کمیشن کے چئیرمین،ایم ڈی پاسکو، چئیرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، بیوروبرائے شماریات کے ممبران اوروزارت خزانہ کے سینئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھرمیں ضروری اشیا کی قیمتوں کے عمومی رحجان کاجائزہ لیاگیا، سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ نے اجلاس کوبتایا کہ گزشتہ چارہفتوں سے قیمتوں کے ہفتہ وار حساس اشاریہ میں مسلسل کمی آرہی ہے،گزشتہ ہفتہ کے دوران افراط زرکی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم، ٹماٹر، پیاز، آلو، اورچکن سمیت کئی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔وزیرخزانہ نے انڈوں اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں اضافہ کی نشاندہی کی اورصوبائی حکومتوں کو قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیرخزانہ نے اس ضمن میں سیکرٹری تجارت کو صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اورایف بی آر سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس ضمن میں مزیداقدامات کئے جاسکیں۔وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے سیکرٹری نے اجلاس کے شرکا کوملک میں گندم اورچینی کے ذخائر کی صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ دونوں اشیا کی فراہمی اوردستیابی میں اضافہ سے صارفین کیلئے ان اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔








