ملتان ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں سڑکوں اورموٹرویز کے منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں،مواصلات کے جدید ترین انفراسٹرکچرکے حوالے سے پاکستان اپنے خطہ کے تمام ممالک سے بہت آگے ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتہ کو یہاں این ایچ اے کمپلیکس میں سکھرملتان موٹروے کے بارے میں بریفنگ کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی میڈیاسے بات چیت

مزید خبریں
ملتان ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں سڑکوں اورموٹرویز کے منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں،مواصلات کے جدید ترین انفراسٹرکچرکے حوالے سے پاکستان اپنے خطہ کے تمام ممالک سے بہت آگے ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتہ کو یہاں این ایچ اے کمپلیکس میں سکھرملتان موٹروے کے بارے میں بریفنگ کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں 16سوکلومیٹر موٹرویزکی تعمیر جاری ہے ،سی پیک کی وجہ سے بھی کراچی سے پشاور تک موٹرویز تعمیر ہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے چاربرسوں کے دوران گزشتہ 70سالوں سے زیادہ سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ترقی کی یہی رفتار رہی تو 2025ءمیں ہم دنیا کی بڑی اوربہترین معیشت والے ملکوں میں شامل ہوں گے ۔ا








