وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کی صلاحتیوں کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کی صلاحتیوں کو سراہا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سی ٹی ڈی نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، سی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔








