وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت،شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے تھانہ خار کی حدود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے فائرنگ سے کانسٹیبل اور راہگیر کی شہادت پر افسوس کا اظہار ۔ انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل سجاد احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل سجاد احمد اور راہگیر کے لواحقین سے دلی ہمدردی …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے تھانہ خار کی حدود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے فائرنگ سے کانسٹیبل اور راہگیر کی شہادت پر افسوس کا اظہار ۔ انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل سجاد احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل سجاد احمد اور راہگیر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سجاد احمد نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا، سجاد احمد قوم کا ہیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر حملہ درندہ صفت عناصر کا گھناؤنا فعل ہے۔