وفاقی وزیرداخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے ممبران پر خوارجیوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے ممبران پر خوارجیوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن کمیٹی کے 4 ممبران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے ممبران پر خوارجیوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن کمیٹی کے 4 ممبران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔خوارجیوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ قوم خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد ہے۔

 

مزید خبریں