وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ”اے پی پی “سے گفتگو

کوئٹہ ۔ 07نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین سے پاک چین اقتصادی وسماجی تعلقات کو نئی جہت ملے گی چین ہمارا آزمودہ ودیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو معاشی اعتبار سے مستحکم ومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکیاہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہے سی پیک سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ …

کوئٹہ ۔ 07نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین سے پاک چین اقتصادی وسماجی تعلقات کو نئی جہت ملے گی چین ہمارا آزمودہ ودیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو معاشی اعتبار سے مستحکم ومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکیاہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہے سی پیک سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ اورروزگارکے نئے مواقع پیداہونگے یہ بات انہوںنے بدھ کو ”اے پی پی ،، سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیردفاعی پیدوار زبیدہ جلال نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کااعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دورہ چین ہرلحاظ سے کامیاب رہاہے پاک چین اقتصادی راہداری مضبوط ایک قومی ومتفقہ منصوبہ ہے جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورانکی ٹیم کو اپنی وفد کاحصہ بنانے کافیصلہ لائق تحسین ہے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔